چار مفید و مضر چیزیں
|
چار چیزوں سے جسم تباہ ہوجاتا ہے۔رنج‘ غم‘ فاقہ کشی اور شب بیداری۔
چار چیزوں سے فرحت حاصل ہوتی ہے۔سبزوشاداب چیزوں کی طرف دیکھنا‘آبرواں کا نظارہ کرنا‘ محبوب چیزکا دیدار‘پھلوں کا نظارہ کرنا۔ چار چیزوں سے آنکھوں میں دھندلا پنپیدا ہوتا ہے۔ ننگے پاؤں چلنا‘ صبح و شامنفرت انگیز گراں چیز یا دشمن کو دیکھنا‘زیادہ آہ وبکا کرنا‘ باریک خطوط کا زیادہغور سے دیکھنا۔ چار چیزوں سے بدن کو تقویت ملتیہے۔ نرم و ملائم ملبوسات زیب تن کرنا‘اعتدال کے ساتھ حمام کرنا‘ مرغن اورشیریں غذا استعمال کرنا اور عمدہخوشبو لگانا۔ چار چیزوں سے چہرہ خشک ہوجاتا ہے۔اس کی شگفتگی شادابی اور رونقختم ہوجاتی ہے۔ دروغ گوئی‘ بے حیائی‘جاہلانہ طرز کے سوالات کی کثرت اورفسق و فجور کی زیادتی۔ چار چیزوں سے چہرے پر رونق اورشگفتگی آتی ہے۔ مروت‘ وفاداری جودوسخاوت اور پرہیز گاری۔ چار چیزیں باہم نفرت و عداوت کا سبببنتی ہیں۔ تکبرو گھمنڈ‘ حسد و دروغگوئی اور چغل خوری۔ چار چیزوں سے روزی بڑھتی ہے: نمازتہجد کی ادائیگی صبح سویرے بکثرتاللہ تعالیٰ سے مغفرت کی طلب‘ صدقہکرنا اور دن کے شروع اور آخر وقتمیں خدا کاذکرو اذکار۔ چار چیزوں سے روزی روک دی جاتیہے۔ صبح کے وقت سونا‘ نماز سےغفلت سستی اور خیانت۔ چار چیزیں فہم و ادراک کیلئے ضرررساں ہیں۔ ترش چیزوں اور پھلوں کادائمی استعمال‘ چت سونا‘ رنج و غم۔ چار چیزوں سے فہم وادراک کی قوتمیں اضافہ ہوتا ہے۔ کم گوئی‘ کم کھانا‘اولیاء و صالحین کی صحبت اختیار کرنا‘اچھی و دینی کتب کا مطالعہ کرنا۔ عقل کیلئے متعدد چیزیں ضرر رساںہیں‘ جماع کی کثرت‘ بے ضرورت افکار وخیالات‘ مے نوشی زیادہ ہنسنا اور رنج وغم یہ تمام چیزیں عقل کو نقصانپہنچاتی ہیں۔ |
Saturday, July 14, 2012
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment